Hazrat Karmanwala University

 

 

تعارف

پاکستان (پنجاب) میں لاہور سے ایک سو پچیس کلومیٹر کے فاصلے پراوکاڑہ شہر سے تین چار کلومیٹر دور جی ۔ٹی روڈ کے بالکل قریب'' حضرت کرماںوالا یونیورسٹی''کے قیام کا منصوبہ لاکھوںمربع گز پر محیط ہے جس میں طلباء اورطالبات کو ہاسٹل کی سہولت بھی میسر ہے۔

تعلیمی پروگرام
اسلامی علوم سے بے بہرہ ،حکمت اورروحانیت سے دور مذہبی افراد اور نام نہاد روشن خیال لوگوں نے اقوام ِ عالم کے سامنے اسلام کی جو تصویر پیش کی ہے اس میں اسلام ایک تشدد پسند،جبری، خونی،دہشت گرد،قدامت پسند اور فطرت انسانی کے خلاف نظر آتا ہے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے چنانچہ آج ضرورت ہے کہ اسلام کے حقیقی علوم سے لوگوں کوبہرہ مند کرکے حکمت،برداشت،حقیقت ِ جہاد اورروحانیت کے زیور سے آراستہ کیا جائے تاکہ عالمی تناظر میں اسلام کو ایک پرامن،جدید اورقابلِ عمل دین کے طور پر دیکھا جاسکے۔''حضرت کرماںوالا یونیورسٹی'' میںجدید طریقوںسے ان اعلیٰ اسلامی علوم کی تعلیم دی جائے گی۔

 

وقت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ میٹریل یامشینری کی بجائے اصل طاقت افرادی قوت ہے چنانچہ دنیاکی دوسری قوموںکے مقابل کھڑا ہونے بلکہ ان سے آگے نکلنے کے لئے ضروری ہے کہ آج مسلمان قوم ہیومین ریسورس مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دے۔ حضرت کرماںوالااسلامک یونیورسٹی کے پروگرامز میں ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ سے متعلقہ مختلف علوم کی اعلیٰ تعلیم دیناشامل ہے۔


موجودہ دورمیں کمپیوٹراورانفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ایک اہم ضرورت بن گیاہے۔ سوئی سے لے کرجہازتک،معاشیات سے لے کر سیاسیات تک اورانٹر پرسنل ریلیشن شپ سے لے کر انٹرنیشنل ایڈورٹائزمنٹ تک ہر چیزاسی پرانحصار کرتی ہے چنانچہ حضرت کرماںوالا یونیورسٹی میںکمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

 

زبانیں مختلف قوموںسے رابطے کاذریعہ ہیں۔ لوگوں کی زبان میں گفتگوکرکے فاصلے مٹائے جا سکتے ہیں۔ اس وقت دنیا کو تہذیبوںکے تصادم کاجوخطرہ درپیش ہے اسے ایک حد تک یوںبھی کم کیا جاسکتا ہے کہ اقوم عالم ایک دوسرے کی زبان سے واقف ہوںتاکہ آپس کے مکالمے اور مباحثے سے موانست پیدا ہو، تعصب اور نفرت کے مہیب بادل چھٹ جائیں اور دنیا محبت واخوت کاگہوارا بن جائے۔ اسی لئے حضرت کرماںوالا یونیورسٹی کے پروگرامز میں انگلش،فرنچ وغیرہ مختلف زبانوںکے خصوصی کورسز کرواناشامل ہے۔


اسلام کی ابتداعرب سے ہوئی اور ابتداً تمام اسلامی لٹریچر عربی زبان میںہے۔ عربی زبان کی فصاحت وبلاغت کوجانے بغیراسلام کے حقیقی پیغام کو کماحقہ سمجھنا بیحد مشکل ہے۔ ''حضرت کرماںوالایونیورسٹی'' میں عربی زبان کی بول چال سے لے کر لکھنے پڑھنے تک مختلف خصوصی کورسز کروائے جائیں گے تاکہ قرآن وسنت کی زبان سے براہ راست شناسائی ہو۔

تربیتی پروگرام
''تربیت '' صوفیاء کی تعلیمات میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے اِسی لیے زمانہ قریب کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید محمد اسمٰعیل شاہ بخاری المعروف حضرت کرماں والے رحمة اللہ علیہ اس کا اظہار اِن الفاظ میں فرماتے ہیں: ''زیادہ تعلیم سے تھوڑی تربیت بہتر ہے''


صحیح علم پرصحیح طریقے سے بروقت عمل تربیت کا خاصہ ہے۔ تعلیم کو تربیت کے سانچے میںنہ ڈھالاجائے توشخصیت نکھرنے کی بجائے مزید بدنما ہوجاتی ہے۔ تعلیم اورتربیت اگرایک ساتھ جمع ہوجائیںتوحضرت مجدد الف ثانی رحمة اللہ علیہ جیسی عظیم شخصیت بن جاتی ہے۔ اگر تعلیم کے ساتھ تربیت نہ ہوتوابوالفضل اور فیضی جیسے اہل علم ایک نئے دین کے مؤجد بن کر سامنے آتے ہیں۔


آج مسلمانوںکی عظمت اورامن پسندی پرقدامت اور دہشت گردی کالیبل لگانے میںکفار سے زیادہ ان غیرتربیت یافتہ نام نہاد دینی طلباء کاہاتھ ہے جن کے سینے خواہشاتِ نفسانی سے لبریزہیں۔ ان کے دلوںمیںجب اقتدار کی خواہش کروٹ لیتی ہے توجہاد جیسی مقدس عبادت کی آڑ میں فساد پھیلاتے ہیں اوراپنے ہی مسلمان بھائیوں کے خون سے ہاتھ رنگ لیتے ہیں۔ اگر انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی جاتی توآج ان کے پاس کلاشنکوف کے ساتھ خلق محمدی(علیٰ صاحبہ الصلوٰ ة والسلام)اور نگاہ باطنی کا ہتھیار بھی ہوتا۔ وہ پاکیزہ خلق جس کی بدولت سید دوعالمۖ نے طائف کی وادی میںزخمی ہوکر اور خون بہا کر بھی مارنے والوں کودعا دی تھی اوروہ نگاہ باطن جس کے بارے علامہ محمد اقبال نے کہا:۔ نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیںتقدیریں


اگر ان دینی طلبا ء کوصحیح اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے زیور سے بھی آراستہ کیا ہوتاتوانہیں اس بات کاشعور ہوتاکہ بدر تک پہنچنے کے لئے طائف سے گزرنا پڑتاہے اور شخصیت کی تکمیل کے لئے اپنی ہستی کومٹانا پڑتاہے۔ کبھی تبلیغ یوںبھی ہوتی ہے کہ اگر کوئی یہودی عین حالت جنگ میںمنہ پرتھوک دے تواس کوکچھ نہیںکہاجاتا۔ چنانچہ ''حضرت کرماںوالایونیورسٹی'' میں طلبا ء اورطالبات کو تربیت کے لئے خانقاہی اورروحانی ماحول فراہم ہوگا۔


ویڈیو ٹریننگ
تعلیم و تربیت میں دلچسپی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ شوق کے ساتھ دلچسپی کا امتزاج ہی طالبِ علم کو کامیابی سے ہمکنار کرتا ہے اِسی لیے ''حضرت کرماںوالایونیورسٹی''میں بصری تربیت کو خاص جگہ دی گئی ہے جس کے تحت طلباء کو مختلف معلوماتی اور تعلیماتی ویڈیوز کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے۔


سپورٹس
ایک صحت مند جسم ہی صحتمند دماغ کا حامل ہوتا ہے اِسی لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بے حد مفید ثابت ہوتی ہیں چنانچہ ''حضرت کرماںوالایونیورسٹی''کے پروگرام میں سپورٹس کو اِس انداز میں شامل کیا گیا ہے کہ طلباء کی جسمانی ورزش ذہنی بہتری کا باعث بن سکے۔


ادبی سرگرمیاں
انسان کے لیے نافع علم وہ ہے جو عملی زندگی میں اُسکا ساتھ دیتا ہے چنانچہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے، اپنی قابلیت کو استعمال کرنے اور پوشیدہ انفرادیت کو ظاہر کرنے کے لیے ''حضرت کرماںوالایونیورسٹی'' میں ادبی سرگرمیوں کو تشکیل دیا گیا ہے جس میں ''گروپ ڈسکشن''، تقاریر،مباحثے، اظہارِ رائے، تعارف اور نشست انداز و برخاست وغیرہ کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔


پریکٹیکل ٹریننگ
ایک طالب ِ علم کے لیے سیکھنے کا بہترین ذریعہ علم کے مطابق عمل کی کوشش ہے اگر معلومات کو معمولات میں شامل نہ کیاجائے تو آہستہ آہستہ وہ معدوم ہوجاتی ہیں اوربہت کچھ سیکھنے کے باوجود رائیگاں ہو جاتا ہے۔ ''حضرت کرماںوالایونیورسٹی''کے ہر طالب ِ علم کو اپنے علم کے مطابق عمل کرنے کے لیے باقاعدہ ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ جس مرحلے کا تعلیم کے بعد آغاز کرنا ہے اُسے دوران تعلیم ساتھ ساتھ مکمل کر لیا جائے جو یقینا بے حد مفید ہے۔


لائبریری
''کتاب'' انسان کی بہترین دوست ہے۔ ترقی یافتہ میڈیا کے اِس دور میں ''حضرت کرماںوالایونیورسٹی''کی طرف سے دنیا بھر کے موضوعات پر مشتمل بے شمار کتابیں طلباء کے وسیع تر مطالعہ کی غرض سے ایک لائبریری کی صورت میں پیش کی گئی ہیں۔ ملکی،غیرملکی اور دنیا بھر کے معاملات سے باخبر رکھنے کے لیے اخبارات و جرائد بھی منگوائے جاتے ہیں۔


ڈسپنسری و میڈیکل ٹیسٹ
مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ سالانہ بنیاد پر میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے۔ عمومی طور پر اِس جانب زیادہ توجہ نہیں دی جاتی مگر ''حضرت کرماںوالایونیورسٹی''میں داخلہ سے قبل طلباء کا ضروری طبی معائنہ کیا جاتا ہے علاوہ ازیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ایک عدد ڈسپنسری کا انتظام ہے جہاں معیاری ادویات مہیا کی گئیں ہیں۔


یونیورسٹی میگزین
ہر سال یونیورسٹی میگزین کا اجراء کیا جاتا ہے جس میں یونیورسٹی کے طلباء کے مضامین، تحاریر اور آراء کو شامل اشاعت کیا جاتا ہے۔

 

 

تعلیمی سال ١٠-٢٠٠٩ء پراسپیکٹس ڈاؤن لوڈ کیجئے

 

رابطہ

حضرت کرماں والا یونیورسٹی
جی ۔ ٹی روڈ، اوکاڑا
رابطہ نمبرز

0321-7080594
0322-7009017
0321-9475852
0321-9426059

مقامی رابطہء کار

 

 

 

Best View 1024 X 768 With Internet Explorer

WebSite Hosted and Designed by

AB-Soft